9

ایران: خاتون سمیت 12 بلوچ قیدیوں کوسولی پر چڑھا دیا گیا

تہران(نیوزمارٹ ڈیسک)ایران میں حکام نے ملک کے جنوب مشرق میں واقع شہر زاہدان کی جیل میں 12 قیدیوں کو پھانسی دے دی ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ میں پھانسیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پرتشویش میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ناروے میں قائم ایک غیرسرکاری تنظیم ایران ہیومن رائٹس (آئی ایچ آر)نے چوبیس گھنٹوں کے دوران ان پھانسیوں کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ گیارہ مردوں اور ایک عورت کو افغانستان اور پاکستان کی سرحدکے ساتھ واقع صوبہ سیستان ،بلوچستان کے شہر زاہدان کی مرکزی جیل میں تختہ دار پرلٹکایا گیا ہے۔ایمنسٹی نے الزام عاید کیا کہ ایران میں بے بنیاد اور مبہم الزامات کی بنیادپر نسلی اقلیتوں کے ارکان کے خلاف سزائے موت کا غیرمتناسب استعمال کیا جارہا ہے اوراس سزا کو سیاسی جبر کے ایک ہتھیار کے طور پربھی استعمال کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں