10

ہتک عزت کیس جیتنے کا جشن،جونی ڈیپ نے دوستوں کو 62 ہزار ڈالر کا ڈنر کروایا

برمنگھم(نیوزمارٹ ڈیسک ) ہالی ووڈ اسٹار جانی ڈیپ نے اتوار کی شام انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہتک عزت کیس جیتنے کی خوشی میں خصوصی جشن منانے کے لئے ہزاروں ڈالرز خرچ کردیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھٹلائے جانے اور ہتک عزت کیس میں کامیابی حاصل کرنے پر جانی ڈیپ نے دوستوں کے ساتھ اپنی جیت کا بھرپور جشن منایا۔ اور پھر ہوٹل کے اسٹاف کے ساتھ تصویریں بھی بنوائی جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےجونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ ایمبر ہرڈ کیخلاف 7 ہفتوں کے ٹرائل کے بعد ہتک عزت کا مقدمہ جیتا تھا اور ورجینیا کی جیوری نے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ جونی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں