11

میڈیا کے بغیر کوئی بھی ادارہ چل نہیں سکتا،عائشہ خان

دنیور ( نیوزمارٹ ڈیسک)اسسٹنٹ کمشنر دنیور ڈاکٹر عائشہ خان کےساتھ صحافی برادری کا ان کے آفیس میں ایک تعارفی نشست ہوئی نشست کے دوران صحافیوں نے حلقہ 3 کے مختلف عوامی ایشوز پر بات چیت کی جس میں زیر التواءترقیاتی منصوبوں ،ایشاءخوردونوش پر خودساختہ اضافہ،اور ٹوریزم کے حوالے سے بات ہوئی۔صحافیوں نے اسسٹنٹ کمشنر دنیور ڈاکٹر عائشہ خان کو عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے اور مختلف گاو¿ں میں کھلی کچہری کاانعقاد کے حوالے سے مشورہ دیا تاکہ دور دراز علاقوں کے عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل ہوسکیں۔سیاحوں کی رہنمائی اور سیاحتی علاقوں کو پرموٹ کرنے کیلئے جو سکرین سب ڈویڑن دنیور کے اندر نصب ہیں انکو رن کرینگے۔تاکہ سیاح کو سیاحتی مقامات تک پہچنے میں مدد مل سکے انشاءاللہ بہت جلد وادی بگروٹ،حراموش،منوگاہ جو سیاحتی حب ہیں خود میڈیا کے ساتھ دورہ کرکے علاقے کے ان گمنام سیاحتی مقامات کو پرموٹ کرنے میں اپنا کردار ادا کرونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں