13

گلگت،ایکسائز پولیس کا گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک )ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت ڈویڑن و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر گلگت ناصر علی کی خصوصی ہدایت پر حسب معمول کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایکسائز پولیس کی دو ٹیموں نے نزد ریڈیو پاکستان جوٹیال گلگت اور ایکسائز ویئر ہاو¿س سکوار گلگت میں انسپکٹر یاسر عباس اور سب انسپکٹر الیاس علی خان کی سربراہی میں مختلف جگہوں میں ناکہ لگا کر متعدد گاڑیوں سے غیر نمونہ و غیر قانونی نمبر پلیٹس، کالے شیشے اور ایمرجنسی لائٹ وغیر ہ اتار دیئے اور ساتھ ہی عوامی شکایات پر پبلک سروس اور رینٹ اے کار گاڑیوں کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کیا گیا۔ عوام الناس سے گزارش ہے دوران سفر تکلیف سے بچنے کے لئے گاڑی کے مکمل کاغذات اپنے ہمراہ رکھے اور گاڑی کے نمبر پلیٹس ادارہ ہذا سے جاری کردہ فارمیٹ کے مطابق بنوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں