19

ڈی وارمنگ مہم کیلئے حکومت فنڈ فراہم کریگی،خالد خورشید

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے منسٹری آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، منسٹری آف ایجوکیشن اینڈ منسٹری ہیلتھ کی جانب ڈی وارمنگ مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویڑن کے مطابق ڈی وارمنگ، بچوں کی سنٹنگ اور نیوٹریشن کے حوالے سے ان منصوبوں کو شروع کیا گیا تھا۔ ڈی وارمنگ کے حوالے سے جاری اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکمے ہر ممکن تعاون کریں تاکہ بچوں کی نشونما اور صحت متاثر نہ ہو۔ جس کیلئے ضرورت پڑنے پر صوبائی حکومت وسائل فراہم کرے گی۔ بچوں کی غذائیت کے حوالے سے صوبائی حکومت صوبے کے سکولوں میں میل پروگرام (Meal Program) شروع کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ سکولوں سے باہر موجود بچوں کو بھی ڈی وارمنگ مہم کے تحت دوائی فراہم کریں۔ والدین ڈی وارمنگ مہم کو کامیاب بنانے میں خصوصی تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں