11

ملکی سلامتی اور خودمختاری مقدس فریضہ‘فوج ذمہ داریاں پوری کریگی،آرمی چیف

راولپنڈی (نیوزمارٹ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کرینگے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں 80 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاکستان آرمی کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔بیان کے مطابق فارمیشن کمانڈرز کے دوران شرکاءکو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اس دوران سپہ سالار نے آپریشن ردالفساد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اب تک کی کامیابیوں کو سراہا۔آرمی چیف نےجیو اسٹریٹجک ماحول کو تیار کرنے سے متعلق آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شوکت ترین نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر لکھا کہ میں واضح طور پر اس بات کی تردید کرتا ہوں جو شاہین صہبائی نے مجھ سے منسوب کی ہے۔ مجھے کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ نے نہیں کہا کہ میں عمران خان کو چھوڑ کر شہباز شریف کی حکومت میں شامل ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں