16

کمسن بچے بائیک ،گاڑیاں دوڑاتے حادثات کا شکار ہونے لگے

سکردو (نیوزمارٹ ڈیسک )سکردو پولیس ٹریفک رولز کو فالو کروانے میں بری طرح ناکام، کمسن اور نا تجربہ کار نو عمر لڑکے بائیک اور گاڑیاں دوڑاتے حادثوں کا شکار ہورہے مگر پولیس نہ ان میں ملوث لوگوں کو پکڑ سکتی ہے نا ہی ان کو کنٹرول کرنے کی ضرورت محسوس کرتی ہے۔ گزشتہ دنوں جامع مسجد روڈ سکردو پر دن دیہاڑے نو عمر بائیکر نے کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے بزرگ کو کچل دیا جس کے نتیجے میں محکمہ زراعت کے ملازم حاجی حمزہ انتقال کرگئے۔ خدا نخواستہ ایک ساتھ بہت سے لوگ حادثات کا شکار ہوجائے پھر عوام اٹھ کر ان بھاری تنخواہ اور مراعات لینے والے افسران کے گریبان پکڑ کر سوال کرکے کہ وہ اپنی زمہداری کیسے اور کہاں پوری کررہے ہیں؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں