19

ٹِک ٹاک کا لامحدود اسکرالنگ سے روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

بیجنگ(نیوزمارٹ ڈیسک) مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاکنے صارفین کو لامحدود اسکرالنگ سے روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا گیا کہ آئندہ ہفتوں میں کمپنی ایک فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جو لوگوں ایک بیٹھک میں ٹِک ٹاک پر صرف کیے گئے وقت کو محدود کرنے مدد دے گا۔کمپنی کے مطابق ریگولر اسکرین ٹائم بریک کا فیچر لوگوں کو مسلسل اسکرین ٹائم کی مخصوص مقدار کے بعد وقفہ لینے کی یاد دہانی کرائے گا، جس کا تعین صارف اپنے حساب سے کر سکتے ہیں۔نیا اسکرین ٹائم ڈیش بورڈ صارفین کو بتائے گا کہ وہ ٹِک ٹاک پر کتنا وقت صرف کر رہے ہیں۔ یہ فیچر ان کو روزانہ کے حساب سے ایپ پر خرچ کیے گئے وقت، کتنی بار ایپ کھولی گئی اور دن اور رات کے اوقات کی تقسیم کے متعلق بتایا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں