8

پنجاب اب تک کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ پیش کرنے کیلئے تیار

لاہور(آئی پی ایس)پنجاب اپنے مالی سال 23-2022 کے سالانہ بجٹ میں اب تک کا سب سے بڑا سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی)تجویز کرنے کے لیے تیار ہے، صوبائی اسمبلی میں بجٹ اجلاس(آج) پیر کو ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ بنانے میں حصہ لینے والے سینئرعہدیدار نے بتایا کہ میں اس وقت اےڈی پی کے حقیقی حجم کی تصدیق نہیں کر سکتا، یہ بجٹ کے اجلاس سے قبل صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ظاہر کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تھا صحت، تعلیم اور دیگر اہم شعبہ جات کے لیے مختص کردہ بجٹ مالی سال 22-2021 سے زیادہ ہے۔ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ڈی پی میں لاہور اور صوبے کے دیگر چھوٹے شہروں اور قصبوں میں جاری اور نئے منصوبوں کے خاصہ حصہ مختص کیا گیا ہے۔آئندہ سال کے اے ڈی پی کے تحت بلدیاتی حکومت اور کمیونٹی ڈیلوپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کےلیے 30 ارب روپے مختص کیے جانے کی توقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سبسڈی پر آٹا فراہم کرنے کا تاریخی ریلیف پیکج آئندہ مالی سال میں بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں