11

چائلڈ لیبر سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کیلیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ بچوں کو جبری مشقت سے بچانے کے لیے مختلف قانون سازی کی گئی ہے لیکن ان قوانین پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔چائلڈ لیبر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ چائلڈ لیبر کا خاتمہ قومی فریضہ ہے جس کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو محنت اور ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا، قوانین کے زیادہ سے زیادہ نتائج اور اثرات کو حاصل کرنے کے لیے، متعلقہ حکام کو میکانزم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ چائلڈ لیبر کو روکا جا سکے اوراسے ختم کیا جا سکے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2009 میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو خواتین اور ان کے بچوں کی کفالت کے لیے سماجی تحفظ کے لیے شروع کیا، پیپلز پارٹی کے منشور کا عزم یہ ہے کہ سماجی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کو سماجی تحفظ کے مختلف اقدامات کے ذریعے مضبوط کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں