14

دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال،واپڈا نے اعدادو شمار جاری کردیئے

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)واپڈا کی جانب سے جاری مختلف دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 89400کیوسک اور اخراج 88600کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد21300 کیوسک اور اخراج21300کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد21300کیوسک اور اخراج23700کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد26800کیوسک اور اخراج 17200کیوسک ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح638.15 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں