12

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں94افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ(این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 934 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔سوموار کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 934 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 94 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.79 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 50 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں