11

خورشید شاہ کا داسوڈیم منصوبے میں مقامی ملازمتوں کا کوٹہ سو فیصد کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے داسوڈیم منصوبے میں مقامی ملازمتوں کا کوٹہ سو فیصد کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہاں میرے سامنے داسو ڈیم منصوبے میں ففٹی پرسینٹ لوکل جابز پر عملدرآمد کا مطالبہ رکھا گیا ہے۔تقریب میں فیصل کریم کنڈی، چیئرمین واپڈا، کوہستان کے عمائدین و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بہت جلد اسلام آباد میں ایک میٹنگ صرف کوہستان پر رکھوں گا، وہاں تمام ایشوز حل کریں گے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد کوہستان دوبارہ آوں گا تو صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اور عملی اقدامات کر کے آوں گا۔کوہستان کے عمائدین نے مسائل کے حل کے اقدامات پر وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں