10

وزیراعظم شہباز شریف کا پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر کا سخت نوٹس

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)زیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو معاملے پر فوری کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو ہدایت کی کہ والدین اور طالب علموں کو درپیش تکالیف کو فی الفور دور کیا جائے۔ انہوں نے مسئلہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے حکم دیا کہ یقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس نوعیت کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں