16

آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے مزید مہنگائی ہو گی،عمران خان

راولپنڈی(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے مزید مہنگائی ہو گی،30 سال تک ملک کو لوٹنے والوں کو امریکی سازش کے تحت ہم پر مسلط کیا گیا۔راولپنڈی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارا ملک اپنی حقیقی آزادی کیلئے بڑی اہم جدوجہد کر رہا ہے۔ 30سال تک ملک کو لوٹنے والوں کو امریکی سازش کے تحت ہم پر مسلط کیا گیا اور 2 ماہ میں انہوں نے ملک کا کیا حال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کال دوں تو تیاری سے نکلنا ہے اور اس بار ڈور ٹو ڈور جائیں گھر جا جا کر بتائیں کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔ عوام مہنگائی کے سمندر میں ڈوب رہے ہیں اور وزیر خزانہ کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے مزید مہنگائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں