5

بجٹ پنجاب کے عوام کیلئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے، حمزہ شہباز

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیرِ اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نئے مالی برس کا بجٹ صوبے کے 12 کروڑ عوام کے لیے ہوا کا خوش گوار جھونکا ہے۔یہ بات پنجاب کے وزیرِ اعلی حمزہ شہباز نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کم عرصے میں انتہائی محنت اور عرق ریزی سے بجٹ دستاویز تیار کی گئی، یہ بجٹ اعداد و شمار کی روایتی جادوگری نہیں بلکہ خلقِ خدا کی ریلیف کی حقیقی دستاویز ہے۔حمزہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ یہ بجٹ صوبے کی پائیدار ترقی و خوش حالی کا روڈ میپ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں