11

فیٹف اجلاس اورفیصلوں پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، وزیرمملکت برائے خارجہ امور

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھرنے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس اورفیصلوں سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔خارجہ امور کی وزیرمملکت حنا ربانی کھر نے ٹوئٹ میں کہا کہ فنا نشل ٹاسک فورس ( فیٹف) کا پلیمنری اجلاس برلن میں جاری ہے۔ فیٹف آج شام اجلاس کے اختتام پرباضابطہ بیان جاری کرے گا۔وزیرمملکت نے مزید کہا کہ فیٹف کے اجلاس اوراجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیئے۔ ہفتے کی صبح وزارت خارجہ میں میڈیا بریفنگ کی جائے گی جس میں اجلاس سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں