10

پانچ سالہ بچی نے اپنی پہلی کتاب شائع کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

لندن(نیوزمارٹ ڈیسک) پانچ سالہ برطانوی بچی نے اپنی پہلی کتاب شائع کرائی ہے اور ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔بیلا جے ڈارک نے ’دی لاسٹ کیٹ‘ یا گمشدہ بلی کے نام سے ایک چھوٹی سی باتصویر کتاب لکھی ہے۔ اس کی تحریر اور تصویر کا سارا کام انہوں نےخود کیا ہے۔یہ کتاب انہوں ںے اس وقت لکھی ہے جب بیلا کی عمر 5 برس 211 دن تھی۔ اب تک اس کی اب تک 1000 کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ لیکن اس سے بڑھ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بیلا کو سب سے کم عمر (خاتون) مصنف کا اعزاز دیا ہے جس نے اپنی کتاب کامیابی سے شائع کرائی ہے۔ تاہم گینز بک ا?ف ورلڈ ریکارڈ کی دوسری شرط 1000 نسخے فروخت کرنے کی تھیں جو نہایت کامیابی سے پوری ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں