8

مہنگے پٹرول کا غریب طبقے پر اثر ہوتا ہے ،صداقت علی

ہنزہ ( نیوزمارٹ ڈیسک) صداقت علی شہاب جنرل سکریٹری پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ نے اپنے ایک ایک بیان میں کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا اثر اعلیٰ طبقے پر نہیں بلکہ غریب طبقے پر ہوتا ہے۔ شہباز حکومت نے اقتدار میں آتے ہی کہا تھا کہ ملک کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اس حکومت کے لیے اب کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ اگر حکومت مشکل فیصلے کرنا چاہتی ہے تو ہر ادارے میں اعلیٰ افسران کی مراعات میں کٹوتی کی ضرورت ہے۔ مجھے یہ بھی شک ہے کہ آئی ایم ایف تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے حکومت سے اعلیٰ عہدے داروں کی مراعات میں کٹوتی کرنے کو کیوں نہیں کہتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں