9

خشک سالی سے بچنے کے لیے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے، صدر مملکت

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سمیت دیگر اقدامات سے خشک سالی جیسی آفات سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔صحرا اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ پاکستان سمیت بہت سے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں، جنگلات کی کٹائی، کم اور غیر متوقع بارشوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی دن کی مناسبت سے مزید کہا کہ ملک بھر میں جنگلات کے رقبے کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، خشک سالی کے اثرات کو پانی کے وسائل میں اضافہ کر کے کم کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں چھوٹے ڈیم، تالاب اور کنویں، پانی کی مناسب تقسیم سمیت شجرکاری پر بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں