13

محمد رضوان نے انٹرنیشنل ذمہ داریوں کے بعد کاونٹی کلب جوائن کرلیا

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک )پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے جاری انگلش لیگ ٹی20 بلاسٹ میں دوبارہ سسیکس کاونٹی کلب جوائن کرلیا۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف انٹرنیشنل فرائض کی انجام دہی کے بعد قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان ٹی20 بلاسٹ میں سسیکس کاونٹی کلب کو دوبارہ جوائن کرلیا ہے جس کیلئے منجمنٹ رضوان اور راشد خان پر انحصار کررہی ہے۔واضح رہے کہ رضوان ایسیکس کے خلاف میچ کے لیے چیلم فورڈ اور گلیمورگن کے خلاف اتوار کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں