8

بلاول کو دفتر خارجہ میں شارٹ کورس کروا یا جائے ،فوادچوہدری

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ بلاول بھٹو کو دفتر خارجہ کی اکیڈمی میں شارٹ کورس کروا دیا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ دفتر خارجہ کی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے مودی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے بیان کی تردید خوش آئند ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ بہتر ہو گا بلاول بھٹو اور حنا ربانی کو دفتر خارجہ کی اکیڈمی میں شارٹ کورس کروا دیا جائے تا کہ بلاول پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں سے روشناس ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں