18

نان فا ئیلر کیلئے گاڑی رجسٹریشن ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نان فائلر پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ٹیکس 100 فیصد بڑھانے کی تجویز منظور کرلی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سینیٹرز سعدیہ عباسی، محمد طلحہ محمود، ذیشان خانزادہ، انوار الحق کاکڑ کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر، ممبر پالیسی ایف بی آر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نان فائلرز کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ٹیکس 100 فی صد بڑھانے کی تجویز منظور کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت دی کہ آرڈی ننس کے ذریعے قانون سازی نہ کی جائے، جو بھی قانون سازی ہو اسے بل کی شکل میں لایا جائے۔ حکومتی ملازمین کے لیے بھی پراپرٹی پر کیپٹل گین ٹیکس چھوٹ واپس لی جارہی ہے تاہم سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کو ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں