17

دعا زہرہ کیس، سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک) دعا زہرہ کیس میں لڑکی کے والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ عدالت عظمی میں دائر درخواست میں دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے مقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 8 جون 2022 کو دعا زہرہ کو اس کی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا۔درخواست کے مطابق عدالت عالیہ کا فیصلہ دعا زہرہ کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر سنایا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرہ کی عمر 17 سال بتائی گئی ہےجب کہ نادرا ریکارڈ، تعلیمی اسناد کے مطابق دعائے زہرہ کی عمر 14 سال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں