17

مہنگائی کیخلاف PTI کا آج ملک گیراحتجاج‘ اگلا لائحہ عمل دونگا ، عمران خان

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)اکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لٹیروں نے اپنی تجوریاں بچانے کیلئے ملک گروی رکھ کر عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کر دیا، اپنے لوگوں پر دن دیہاڑے ظلم برداشت نہیں کرینگے، کل کے احتجاج میں قوم کے ساتھ ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت جماعتی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران فیٹف سے نکلنے کیلئے بھرپور محنت کرنے اور پاکستان کو یہ سنگِ میل دلوانے پر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو مبارکباد دی گئی۔ خود کو اقتدار میں رکھنے کیلئے اداروں کو بدترین تباہی سے دوچار کیا جارہا ہے، تنبیہ کی تھی کہ سنبھلتی معیشت کو عدمِ استحکام سے دوچار کیا گیا تو حالات بے قابو ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی ملک کےلیے بہت قربانیاں ہیں اور ان کے دل میں افواج پاکستان کی بڑی عزت ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق چیئرمین ضیا لیگ اعجازالحق نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی ہے \ملاقات میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ، اعجازالحق نے عمران خان کو اہم پیغام بھی پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں