7

پاکستان میں کورونا نے پھر سر اٹھا لیا ،مثبت کیسز کی تعداد میں دوبارہ اضافہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 171 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کورونا وائرس میں مبتلا 57 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اس دوران کورونا کے 11 ہزار212 ٹیسٹ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں