10

رمضان شوگر ملز کیس: وزیراعظم کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) رمضان شوگر ملزاورآشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کیس میں وزیراعظم شہباز شریف احتساب عدالت لاہور میں پیش ہو گئے، جہاں ان کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی گئی۔احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر حمزہ شہباز کی جانب سے بجٹ سیشن کے باعث مصروفیات کی وجہ سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی گئی۔عمر 67 سال ہے۔بعد ازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی حاضری مکمل کی اور وزیراعظم کو جانے کی اجازت دے دی۔بعد ازاںمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں