15

پیر سے بدھ تک طوفانی بارشیں،گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ،نشیبی علاقے ڈوبنے کا خدشہ

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے ملک میں کل پیر سے بدھ تک طوفانی بارشوں کے سلسلے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردیں۔اتوار کو ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق پیر 20 تا بدھ 22 جون کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وسیع پیمانے پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا،تیز بارشوں کے اس سلسلے کے باعث خیبر پختونحوا ،گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں ندی نالوں/دریاﺅں میں طغیانی، اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔مزید برآں نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد محتاط رہتے ہوئے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے متعلقہ ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر مطلع کر یں،قانون نافذ کرنے والے ادارے بشمول موٹروے/ٹریفک پولیس شمالی علاقہ جات کی جانب سفر کرنے والے مسافر و سیاحوں کو متوقع بارشوں اور راستوں کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں