6

شگر کے پارٹی کارکن متحد، عمران خان اور خالد خورشید کے حکم کے منتظر ہیں،پی ٹی آئی

شگر(نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری خادم دلشاد نے کہا ہے کہ شگر کے تمام پارٹی کارکن متحد ہیں اور تمام پارٹی قائد عمران خان اور وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی حکم کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا موجود حکومت نے مہنگائی کی سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیا ہے اور غریبوں کو جینے کا حق چھین لیا ہے۔غریب عوام کو دو وقت کی روٹی مہنگا ہوچکا ہے۔ اس لئے عمران خان غریب عوام کی آواز بن کر مہنگائی کے خلاف میدان میں اتر آئے ہیں۔انشاءاللہ اس امپورٹڈ حکومت کو گرا کر دم لیں گے۔ اور غریب کو جینے کا حق دلایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں