18

کاؤنٹی کرکٹ نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی صلاحیتوں کو مزید چمکا دیا

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک ) فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کاونٹی کرکٹ کھیلنے کو یادگار تجربہ قرار دے دیا۔نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کنڈیشنز میں کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، ایک انٹرویو میںنوجوان پیسر نے اس یقین اور عزم کا اظہار کیا کہ کاونٹی کے تجربے سے انٹرنیشنل میچوں میں پرفارمنس کا گراف پہلے سے اب زیادہ ہوگا۔دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کے مطابق کاونٹی کرکٹ کے دوران زندگی میں پہلے سے زیادہ ڈسپلن آجاتا ہے،نسیم شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہوم سیریز کھیل کر ہمیشہ بہت اچھا لگتا ہے، میں اپنی لائن کو بہتر بنانے کے ساتھ رفتار کو بھی بڑھانے پر توجہ دے رہا ہوں، اچھی رفتار کے ساتھ ورائٹیز میں بھی مہارت ہوتو کامیابی ملتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں