11

سعودی ولی عہد خطے کے دورے کے پہلے مرحلے میں مصر پہنچ گئے

قاہرہ(نیوزمارٹ ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان پیر کو تین ملکوں کے سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں مصر پہنچ گئے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق قاہرہ پہنچنے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خیر مقدم کیا۔قبل ازیں سعودی ایوان شاہی نے بیان میں کہا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مصر، اردن اور ترکی کے دورے پر روانہ ہو گئے، اس میں امریکی صدر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ مصر، عراق اور اردن کے سربراہان بھی اس سربراہ اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں