6

جوڈیشل ایکٹوازم کا دور ختم، ہر فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا، چیف جسٹس

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ اب جوڈیشل ایکٹوازم کا دور نہیں رہا، ہر فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔ سپریم کورٹ میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جنوری 2011 میں ای او بی آئی میں بھرتیاں روکنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ستمبر 2011 سے مئی 2012 کے درمیان ای او بی آئی میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کی گئیں۔ نیب کو تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع دے رہے ہیں، یہ کیس اس دور کا ہے جب ایکٹوازم اپنے عروج پر تھا، اب وہ دور نہیں رہا، ہر فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا۔سپریم کورٹ نے نیب سے توہین عدالت کرنے والے ملزمان اور ٹرائل کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں