5

جگلوٹ سکردو روڈ بند ،بابوسر ٹاپ پر 6 انچ برف ،سفری پابندی عائد

دیامر، چلاس ،سکردو (نیوزمارٹ ڈیسک)ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن دیامر نے سیاحوں اور مسافروں سے کہا ہے کہ بابوسر ٹاپ پر 6 انچ برف پڑ گئی ہے۔جس کی وجہ سے بابوسر ناران شاہراہ پر سفری پابندی عائد کردی گئی ہے۔زیرو پوائنٹ سے اوپر کسی بھی گاڑی کو گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس وقت روندو انتظامیہ کے پاس مزید مسافروں کے لیے رہائش کا انتظام موجود ہے لہذا تمام مسافروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ رہائش و دیگر بندوبست یا معلومات کے لیے مختلف جگہوں پر موجود انتظامیہ، پولیس اور سرکاری ملازمین سے رابطہ کریں یا کنٹرول روم میں کال کریں۔ علاوہ ازیں ہوٹلز پر اشیائ خوردونوش اور کمروں کے ریٹ کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں