3

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مالی میں عسکریت پسندوں کے حملوں کی مذمت

نیویارک(نیوزمارٹ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے مغربی افریقی ملک مالی میں عسکریت پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے 100 افراد کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے بتا یا کہ عسکریت پسندوں کےبنڈیاگرا کے کئی دیہات پر حملوں کے دوران 100سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے اور متعدد گھراور دکانوں کو آگ لگا دی گئی۔جس میں زمینی گشت اور فضائی جاسوسی شامل ہوگی۔انہوں نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں