9

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے 5499 نئے کیس رپورٹ

ویلنگٹن (نیوزمارٹ ڈیسک)نیوزی لینڈ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5499 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد1282212سے تجاوز کر گئی ہے۔چینی خبر رساں ادارے نے نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 18نئی اموات کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1368 تک پہنچ گئی ہے۔حکام نے کہا کہ وائرس سے متاثر1253195 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ملک کے مختلف ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں کورونا وائرس کے 1637کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں