6

پی ایس ایل کی سربراہی سنبھالنے کے لئے دوڑ شروع

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک )پی ایس ایل کی سربراہی سنبھالنے کیلیے دوڑ شروع ہو گئی جب کہ پی سی بی نے ڈائریکٹر کا عہدہ مشتہر کر دیا۔پی ایس ایل فرنچائزز کافی عرصے سے الگ کمپنی کا مطالبہ کر رہی ہیں مگر پی سی بی اس پر توجہ نہیں دیتا، موجودہ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے رواں برس بطور ایونٹ ڈائریکٹر خدمات انجام دی تھیں، ٹیم مالکان چاہتے ہیں کہ انھیں مستقل طور پر یہ عہدہ سونپ دیا جائے، بیشتر ان کے ساتھ کام کرنے میں مطمئن ہیں،البتہ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ قوانین کے تحت بغیر اشتہار کسی کا مستقل تقرر ممکن نہیں ہوگا، امیدوار میں معاہدوں کیلیے بہترین مذکرات کی صلاحیت کا ہونا بھی لازمی ہے،صرف کسی پاکستانی شہری کو ہی یہ عہدہ سونپا جائے گا اور اس کے پاس قومی شناختی کارڈ ہونا بھی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں