6

بہت ساری حیاتیاتی اقسام پر ابھی تک کوئی اہم پیشرفت نہیں ہوئی ،مقررین

سکردو ( نیوزمارٹ ڈیسک )یونیورسٹی آف بلتستان سکردو بایولوجیکل سائنس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سمینار، حیاتیاتی تنوع کے لئے درپیش خطرات اور ایکو ٹورزم کے مواقع کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔ سمینار میں سید یاسر عباس رضوی ایکولوجسٹ سینٹرل قراقرم نیشنل پارک اور سید نعیم عباس وائلڈ لائف مینجمنٹ آفیسر دیوسائی نیشنل پارک/ ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر بلتستان ریجن نے بحیثیت مہمان مقرر حصہ لیا۔ جبکہ آرگنائزنگ ڈاکٹر غلام رضا سربراہ شعبہ حیاتیاتی سائنس ، چیف آرگنائزر ڈاکٹر علمدار حسین اور آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر محمد اکبرضیغم تھے۔ سمینار کے اختتام پر مہمانوں اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبرز کیلئے شیلڈ، طلباءو طالبات کے لئے سرٹیفکیٹ اور پوسٹر مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں پرائزز تقسیم کئے گئے۔ اس کانفرنس میں نظامت کے فرائض اجمل حسین عادل اور ڈاکٹر محمد اکبر ضیغم نے انجام دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں