6

چلاس:بابوسر ٹاپ اور مضافات میں برف باری کا سلسلہ بدستور جاری

چلاس( نیوزمارٹ ڈیسک )بابوسر ٹاپ اور مضافات میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔گیٹی داس اچھیگاہ کے مقام پر مال مویشی کیساتھ رہائش پذیر مقامی لوگ محفوظ ہیں صرف دو مویشی ہلاک ہوگئی ہیں باقی کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد بابوسر میں موجود ہیں اور امدادی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔بابوسر ٹاپ پر روڈ پر سے برف ہٹانے کے بعد گیٹی داس اچھیگاہ سائڈ پر مشنری کے ذریعے سڑک سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا جائیگا۔اس وقت بابوسر ٹاپ پر مشنری روڈ پر سے برف ہٹانے کے کاموں میں مصروف عمل ہے۔ریسکیو1122ٹورسٹ پولیس اور مقامی رضاکار فورس بھی امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں