4

آپ کا ڈیٹا شیئر کرنے والی ون گڈ رِنگ نامی جادوئی انگوٹھی

واشنگٹن(نیوزمارٹ ڈیسک) فرض کیجئے کہ آپ ایک مصروف کانفرنس میں ہیں اور وہاں لوگ آپ سے رابطے اور سوشل میڈیا اکاو¿نٹ کی تفصیلات جاننا چاہتے ہیں۔ اس اہم کام کو غیرروایتی انداز سے انجام دینے والی ایک واٹرپروف چھلا بنایا گیا ہے جسے دوسرے فون سے چھوتے ہی تمام حوالے فون میں منتقل ہوجائیں گے جن میں سی وی، ڈگری، ویڈیو لنکس، سوشل میڈیا اکاو¿نٹس اور دیگر روابط اور تفصیلات شامل ہیں۔ون گ±ڈ رِنگ کے نام سے تیار اس چھلے میں ایک وائرلیس چپ نصب ہے جو نیئر فیلڈ کمیونکیشن (این ایف سی) فون پر فوری ڈیٹا منتقل کردیگی ہے۔ تاہم ترقی یافتہ ممالک میں این ایف سی اسمارٹ فون عام ہیں جن کی بدولت کانٹیکٹ لیس طریقے سے فون کی بدولت رقم پہنچائی جاتی ہے اور وصول بھی کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں