6

اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا، فصلوں کو آگ لگا دی

الخلیل (نیوزمارٹ ڈیسک)قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں دو الگ الگ مقامات پر تین شہریوں کو گرفتار کیا اور متعدد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے الخلیل شہر کے متعدد محلوں پر دھاوا بولا۔ فلسطینی شہریوں شادی عابدین، احمد غالب ابو اسینینہ اور حمودہ اکرم جابر کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔ جس سے مکینوں میں خوف و ہراس کی کیفیت پھیل گئی۔مسافر یطا کا یہ علاقہ ان 12 رہائشی بستیوں میں شامل ہے جنہیں اسرائیلی فوج طاقت کے ذریعے خالی کرانے کی کوشش کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں