5

عمران کرپشن اور بدعنوانی کر کے پھر سے ایماندار بننے کی کوشش کر رہے ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن اور بدعنوانیوں میں پونے چار گزارنے کہ بعد پھر سے نیک اور ایماندار بننے کی کوشش کر رہے، اگر عمران خان کے مخالفین پر کیسز تھے تو پونے چار سال میں ثابت کیوں نہیں کر سکے؟اب وہ دعوی کر رہے کہ ان کی حکومت کے خلاف کوئی کرپشن کیس نہیں تھا،کیا بیانیہ بنانے کے چکر میں چینی، گندم، ادویات، پیٹرول، ایل این جی، بی آر ٹی، مالم جبا اور دیگر کرپشن کیسز بھول گئے ہیں؟موجودہ کابینہ پر انگلی اٹھانے والے کیا اپنا دور بھول گئے ہیں؟ سابق پنجاب حکومت کی لوٹ مار کی کہانیاں بھی آہستا آہستا سامنے آ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں