4

پھلوں کی برآمدات میں مئی کے دوران 109.3 فیصد اضافہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)مئی 2022 کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات میں 109.3 فیصد بڑھوتری ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے دوران پھلوں کی برآمدات کی مالیت 3.5 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ مئی 2021 کے دوران برآمدات کا حجم 1.7 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح مئی 2021 کے مقابلہ میں مئی 2022 کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 1.8 ارب روپے یعنی 109 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں