5

سپریم کورٹ نے دعا زہرا کیس نمٹا دیا، والد کو مناسب فورم سے رجوع کا حکم

کراچی(آئی پی ایس)سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے دعا زہرا کیس سے متعلق والد مہدی کاظمی کی درخواست نمٹا دی۔عدالت نے مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کی واپسی کی استدعا پر کیس نمٹاتے ہوئے مہدی کاظمی کو متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔عدالتِ عظمی نے ریمارکس دیے کہ متعلقہ کیس ہمارے دائرہ کارمیں نہیں۔ میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے مناسب فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے ہماری استدعا تھی۔جبران ناصار نے کہا کہ ہم نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کرسکتے ہیں۔درخواست گزارکے وکیل نے مذید یہ بھی کہا کہ عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کاعمر کے تعین کا فیصلہ بندش نہیں ہے۔ عمرکے تعین کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی درخواست دیں گے۔ عمر کے تعین کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ روکاوٹ نہیں بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں