4

ڈزنی کی نئی سیریز مس مارول میں مہوش حیات کا کردارسامنے

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک )ڈزنی کی نئی سیریز مس مارول سے ہالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔اس سے قبل اس بات کی تو تصدیق کی گئی تھی کہ مہوش حیات مس مارول میں مختصرمگراہم کردارنبھا رہی ہیں تاہم تاحال اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں تھیں۔ڈزنی پلس پر 22 جون کو نشرکی جانے والی اس سیریزکی تیسری قسط میں مہوش حیات کی انٹری بھی ہوئی ہے۔ سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی فرنچائز کی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں۔چھ اقساط پر مشتمل مارول اسٹوڈیوز کی اس ٹی وی سیریزکی ہدایات شرمین عبید چنائےکےعلاوہ مزید تین نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اوربھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن نے دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں