7

امپورٹڈڈ سرکار نے معیشت کا جنازہ نکال دیا،اسد عمر

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمرنے کہا ہے کہ انسان شہباز شریف ہی ہو تو ان خیالات کا اظہار کرسکتا ہے جو کرائم منسٹر صاحب نے اپنی جماعت کے سینیٹرز کے روبرو فرمایا، آٹھ ہفتے پہلے تک شہباز شریف کا تعارف امیریکی سازش کے تحت مسند پر بٹھائے جانے والے وزیراعظم کا تھا، آٹھ ہفتوں میں عوام مزید دو عدسوں سے شہباز شریف کو دیکھتے اور سنتے ہیں، بیرونی سازش کے بعد شہباز شریف کا دوسرا تعارف ایف آئی اے کو مطلوب مجرم کا ہے، اچھی بھلی مستحکم اور پھلتی پھولتی معیشت کا بیڑہ محض 8 ہفتوں میں بیڑہ غرق کرکے موصوف نے نالائقی و نااہلیت میں جس درجے کا نام پیدا کیا وہ بھی غیر معمولی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں