9

حکومت اداروں پر کنٹرول کر رہی ہے‘ عدلیہ سے رجوع کیا جائیگا:عمران خان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اداروں میں حکومتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی کوشش کر رہی ہے، جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں۔ان خیالات کا اظہار عمران خان نے ماہر قانون بابر اعوان سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں اداروں کو تابع لانے کے لیے کی گئی غیر قانونی قانون سازی بھی پر غور کیا گیا۔رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ حکومتی اتحاد قانون سازی کے نام پر جمہوری روایات کو روند رہا ہے، آئینی اور قانونی سطح پر جمہوری اقدار کا بھر پور دفاع کریں گے، آئینی معاملات پر جلد عدلیہ سے رجوع کیا جا رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لا¶ں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں