5

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 217 میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 217 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں توانائی بحران برقرار ہے، ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار میگاواٹ اور بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 783 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 217 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پانی سے 4 ہزار 926 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 924 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں