8

شاہ محمود قریشی کے الزامات مسترد:الیکشن کمیشن نے تفصیلی رپورٹ جمع کرا دی

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)الیکشن کمیشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)رہنما شاہ محمود قریشی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے ان سے ثبوت مانگ لیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے الزامات کے جواب میں تفصیلی رپورٹ مرکزی الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 میں اسکروٹنی کے روز شاہ محمود قریشی اور ان کے وکلا نے ریٹرننگ افسر پر دباو ڈالنے کی کوشش کی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے مطابق ملتان میں بینر اور پینا فلیکس اتارنے پر شاہ محمود کے سیکرٹری نے دھمکیاں دیں،شاہ محمود نے الزام لگایا تھا کہ 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو کہا گیا ہے کہ ان کا مستقبل انتخابی نتائج سے جڑا ہے،انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ذمے داریوں سے غافل رہا تو جمہوریت داو پر لگ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں