5

انیسویں صدی کا تھیم پارک، کم قیمت پر برائے فروخت

وارسا(نیوزمارٹ ڈیسک) پولینڈ کے دارالحکومت کے نواح میں ایک پرسکون مقام پر اٹھارویں صدی کے تحت ڈیزائن کردہ تھیم پارک فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت صرف دو لاکھ 95 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔اسے بہت محبت سے ڈیزائن کیا گیا جس میں 1800 طرز کے دو مکانات، دکان، چائے خانہ، اسکول، چکی، لوہار کی دوکان اور جیل کے علاوہ بہت بڑی کھلی اراضی بھی ہے۔ تعمیرات دوسو سال قدیم عمارتوں جیسی ہیں۔اس کی تعمیر 1960 کے عشرے میں شروع کی گئی تھی اور 1979 تک دنیا بھر سے لوگ اسے دیکھنے کے لیے یہاں آتے تھے۔ سیاحوں کے تانتے کے بعد اب یہ جگہ ویران ہے اور اسے فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں