7

امریکی ریاست فلوریڈا میں 18 فٹ لمبا دیوقامت اڑدھا پکڑ لیا گیا

واشنگٹن(نیوزمارٹ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں اب تک کا سب سے بڑا دیو قامت اڑدھا پکڑا گیا ہے جو کئی اقسام کے جانوروں کے لئے خطرہ بنا ہوا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اڑدھے کا وزن 98 کلوگرام جبکہ لمبائی 18 فٹ ہے جس کی آخری خوراک ایک سفید دم والا ہرن تھا۔حیاتیات کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ اب تک پکڑے جانے والا سب سے بڑا مادہ سانپ ہے۔ ٹیم کی جانب سے اڑدھے کی آٹوپسی کے دوران اس کے جسم سے 122 انڈے ملے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں